پنجاب نیٹ بال مرداور خواتین ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کل کیا جائیگا

چمپئن شپ 27 جون سے 30 جون تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جائے گی

بدھ 23 جون 2021 13:41

پنجاب نیٹ بال مرداور خواتین ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کل کیا جائیگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2021ء) پنجاب نیٹ بال مرداور خواتین ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کل جمعرات کو کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز پنجاب نیٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری طاہر حمید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دو روزہ ٹرائلز میں مرد اور خواتین ٹیموں کے تربیتی کیمپ کیلئے ٹرائلز میں سولہ سولہ کھلاڑیوں کا چنائو کیا گیا جن کا تربیتی کیمپ فیصل آباد میں لگایا گیا اور کوچز ان کھلاڑیوں کو جدید اور اعلی تربیت دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فائنل ٹیموں کے کھلاڑیوں کا اعلان 24 جون کو کیا جائے گا اور 25جون کو دں گیارہ بجے کھلاڑی قومی نیٹ بال چمپئن شپ میں شرکت کے لئے فیصل آبا سے اسلام آباد رووانہ ہونگے۔ چمپئن شپ 27 جون سے 30 جون تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں