ماڑی پیٹرولیم آزادی ہاکی کپ قومی کھیل میں گیم چینجر ثابت ہوگا، لیفٹینٹ کرنل (ر) محسن علی

ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے کرایا جانے والا میگا ڈومیسٹک ایونٹ پاکستان ہاکی میں فقید المثال ہوگا، ایونٹ میں پی ایچ ایف کی صف اول کی ٹاپ آٹھ ٹیمیں شرکت کرینگی، کھلاڑیوں کے لئے بیش قیمتی انعامات ایونٹ کو چار چاند لگادینگے اور مقابلے کی فضا مضبوط ہوگی،شائقین ہاکی کی دلچسپی کیلئے تمام میچز لائیو دکھائے جائینگے،آرگنائزنگ سیکرٹری و سپورٹس کنسلٹنٹ ماڑی پیٹرولیم

جمعرات 29 جولائی 2021 22:29

ماڑی پیٹرولیم آزادی ہاکی کپ قومی کھیل میں گیم چینجر ثابت ہوگا، لیفٹینٹ کرنل (ر) محسن علی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی زیرنگرانی، ماڑی پیٹرولیم سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام ماڑی پیٹرولیم آزادی ہاکی کپ 8 تا 14 اگست ماڑی پیٹرولیم ہاکی سٹیڈیم ایوب پارک راولپنڈی میں کھیلا جائیگا۔ پی ایچ ایف میگا ڈومیسٹک ایونٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری ،سپورٹس کنسلٹنٹ ماڑی پیٹرولیم لیفٹینٹ کرنل ر محسن علی نے ایونٹ کی تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ماڑی پیٹرولیم کے ایم ڈی / سی ای او فہیم حیدر کے ویژن کے تحت کرایا جانے والا ماڑی پیٹرولیم آزادی ہاکی کپ قومی کھیل میں بطور ایونٹ سنگ میل ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آئل اینڈ گیس کارپوریٹ فیلڈ سے ماڑی پیٹرولیم نے قومی کھیل کی ترویج و ترقی کے لئے چار سال قبل انقلابی اقدامات کا آغاز کیا گیا۔

(جاری ہے)

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے ماڑی پیٹرولیم ہاکی ٹیم کی تشکیل کے لئے ملک بھر میں گراس روٹ لیول پر ٹرائلز منعقد کرکے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس یہ آپشن ہمیسہ سے موجود تھی کہ پیشہ ور کھلاڑیوں کو ڈیپارٹمنٹ میں شامل کرکے جیت حاصل کرلیتے لیکن ماڑی پیٹرولیم کمپنی کھوج، محنت اور جدوجہد پر قوی یقین رکھتی ہے اور اسی مضبوط موقف کے ساتھ ماڑی پیٹرولیم ہاکی ٹیم کا آغاز نوجوان، باصلاحت کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کے ساتھ کیا گیا اور آج ماڑی پیٹرولیم ہاکی ٹیم پی ایچ ایف رینکنگ میں پانچویں نمبر پر جگمگا رہی ہے اور اسکے کھلاڑی پاکستان کے قومی سینئر و جونیئر ہاکی کیمپس میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

آرگنائزنگ سیکرٹری لیفٹینٹ کرنل ر محسن علی سابق مینجر قومی ہاکی ٹیم نے مزید کہا کہ ماڑی پیٹرولیم آزادی کپ پاکستان ہاکی کا میگا ڈومیسٹک ایونٹ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک فقید المثال ایونٹ ہوگا جوکہ پاکستان ہاکی کے ڈومیسٹک ایونٹس سٹینڈرز میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ ایونٹ کو انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے معیار کے مطابق منعقد کرانے کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے بہترین ٹیکنیکل آفیشلز اور ایمپائرز پینل کا تقرر کیا گیا ہے۔

سپورٹس کنسلٹنٹ ماڑی پیٹرولیم کرنل محسن علی نے مزید کہا کہ آئل اینڈ گیس جیسی پروفیشنل فیلڈ سے ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمٹیڈ بطور کارپوریٹ سیکٹر قومی کھیل کی ترویج و ترقی کے لئے انقلابی اقدامات کئے۔ انہوں نے کہا کہ ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمٹیڈ نیہاکی ٹیم کی تشکیل کے ساتھ ساتھ سٹیٹ آف دی آرٹ آسٹروٹرف ہاکی سٹیڈیم کی تعمیر و تکمیل کی جس میں ہالینڈ سے درآمد شدہ سنتھیٹک آسٹروٹرف ٹرف کی تنصیب کی گئی۔

آرگنائزنگ سیکرٹری کرنل ر محسن علی نے ایونٹ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے وہئے بتایا کہ ماڑی پیٹرولیم آزادی ہاکی کپ میں کھلاڑیوں کے لئے شاندار انعامات رکھے گئے ہیں۔ ایونٹ میں 4 ملین روپے مالیتی انعامات ایونٹ میں مقابلہ کی فضا کو چار چاند لگا دینگے اور شائقین ہاکی کو قومی کھیل سے بھرپور لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔ ماڑی پیٹرولیم کمینی کی جانب سے ایونٹ میں شریک ٹیکنیکل آفئیشلز اور ایمپائرز سمیت کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات سے فراہم کی جائینگی۔

انہوں نیمزید کہا کہ یہ ایونٹ قومی کھیل کا میگا ڈومیسٹک ایونٹ قرار پائے گا جو کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ڈومیسٹک سپورٹس کیلنڈر میں اپنی جگہ بنائے گا۔ یاد رہے کہ ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمٹیڈ کو 66ویں قومی ہاکی چیمپین شپ کی میزبانی کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں