انٹر میڈیا رسجا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں دنیا ٹی وی اور ہم نیوز نے کامیابی حاصل کر لی

بدھ 4 اگست 2021 00:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) پہلا انٹر میڈیا رسجا آ زادی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں دنیا ٹی وی کی ٹیم نے ایکسپریس نیوز کی ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست سے ہرا دیا۔نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں ایکسپریس کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 13.3 اوورز میں 80 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، ایکسپریس کی طرف سے ثاقب بشیر نے دو چوکوں کی مدد سی20 رنز اور ثاقب ورک نے ایک چوکے کی مدد 13 رنربنائے جبکہ دنیا کی طرف سے محمود نے چار، نصیر نے تین جبکہ سردار عمران اور منصور نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا جواب میں دنیا کی ٹیم نے مقررہ ہدف عامر عباسی کی شاندار 42 رنز کی اننگز کی بدولت حاصل کر لیا۔

عامر عباسی نے یہ سکور تین چوکوں کی مدد سے کیا عمر بٹ نے 14 اور نصیر نے ایک چوکے کی مدد 5 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

عمر خان نے تین جبکہ راجی عمران، رضوان، بلال زیب نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ عامر عباسی کو شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا دوسرے میچ میں ہم نیوز نے رسجا کو 5 وکٹوں سے شکست دی رسجا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 15 اوورز میں 106 رنز بنائے رسجا کی طرف سے افضل جاوید نے شاندار 72 رنز کی اننگ کھیلی جواب میں ہم نیوز نے سمیر بٹ کی شاندار ففٹی کی بدولت ہدف پورا کر لیا سمیر بٹ کو شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں