اسلام آباد فٹ بال ٹیم کے انتخاب کے لئے تین روزہ ٹرائلز(کل)سے شروع ہوں گے

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) اسلام آباد فٹ بال ٹیم کے چنائو کے لئے تین روزہ ٹرائلز (کل)جمعہ سے مہران فٹبال گرائونڈ کراچی کمپنی، اسلام آباد میں شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

ایک پریس ریلیز کے مطابق منتخب ٹیم کے کھلاڑی کوئٹہ میں کھیلے جانے والے دوسرے چیف منسٹر بلوچستان فٹ بال ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے۔ اسلام آباد فٹ بال کلب کے صدر سید مقبل شاہ نقوی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے دیگر ممبران میں الفیصل کلب کے صدر ماما محمد شدیر، جناح فٹ نال کلب کے صدر چوہدری طارق محمود، مہران فٹ بال کلب کے سیکرٹری اسلم گنڈہ پور،کرن کلب کیحاجی عبدالستار اور روور کلب جہانزیب شامل ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں