پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کے لیے راولپنڈی پولیس کے فول پروف سیکورٹی انتظامات مکمل

00 کے قریب افسران واہلکار سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دینگے، 350کے قریب ٹریفک افسران وا ہلکارٹریفک ڈیوٹی سرانجام دینگے،

جمعہ 17 ستمبر 2021 00:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کے لیے راولپنڈی پولیس کے فول پروف سیکورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے ، 4000 کے قریب افسران واہلکار سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دینگے، 350کے قریب ٹریفک افسران وا ہلکارٹریفک ڈیوٹی سرانجام دینگے،ایلیٹ کمانڈوز ڈولفن فورس، ضلعی پولیس و لیڈی پولیس سیکورٹی انتظامات میں شامل ہیں ،چار ہزار افسران واہلکار سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دینگے، 350 ٹریفک افسران وا رڈن ہلکارٹریفک نظام کی بہتری کیلیئے ڈیوٹی سرانجام دینگے، ایلیٹ فورس، ڈولفن ضلعی پولیس و لیڈی پولیس سیکورٹی فرائض سرانجام دینگے، سٹیڈیم کے اطراف چھتوں پر ماہر نشانہ باز کے علاوہ خصوصی اہلکار بھی تعینات ہونگے،50سے زائد مقامات پر چیکنگ پوائنٹس ہونگے ،شائقین کو بائیو میٹرک تصدیق ،واک تھرو گیٹ،باڈی سرچ کے بعد اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی ،پارکنگ کے لئے الگ سے جگہ مختص کی گئی ہے،مختص جگہ کے علاوہ کسی قسم کی پارکنگ کی اجازت نہ دی جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں