اپنی مایوسی بیان کرنے کیلئے الفاظ نہیں ، شاہین شاہ

بہت سی غیر ملکی ٹیموں نے پاکستان میں اپنے کرکٹ دورے کامیابی سے اور پرامن طریقے سے مکمل کیے ہیں، بیان

جمعہ 17 ستمبر 2021 20:38

اپنی مایوسی بیان کرنے کیلئے الفاظ نہیں ، شاہین شاہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے عین وقت پر منسوخ ہونے پر اپنی مایوسی بیان کرنے سے قاصر ہوں۔انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ کاش میرے پاس اپنی مایوسی کو بیان کرنے کے لیے الفاظ ہوتے۔

(جاری ہے)

شاہین شاہ نے کہا کہ ہمارے پاس نہ صرف دنیا کی بہترین سیکورٹی فورس ہے بلکہ بہت سی غیر ملکی ٹیموں نے پاکستان میں اپنے کرکٹ دورے کامیابی سے اور پرامن طریقے سے مکمل کیے ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دورہ پاکستان ختم کردیا۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے بتایا کہ انہیں کوئی سیکیورٹی الرٹ موصول ہوا ہے جس کے بعد انہوں نے یکطرفہ طور پر سیریز منسوخ کردی ہے۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments