دورہ ملتوی ہونا دل دہلا دینے کے برابر ہے،شاداب خان

پاکستانیوں کو کرکٹ بہت پسند ہے ، ہم نے ملک میں کرکٹ کو واپس لانے کے لیے بہت محنت کی ہے، بیان

جمعہ 17 ستمبر 2021 20:46

دورہ ملتوی ہونا دل دہلا دینے کے برابر ہے،شاداب خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) قومی کرکٹر شاداب نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کا یوں اچانک دورہ پاکستان ملتوی کرنا دل دہلا دینے کے برابر ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں شاداب خان نے کہا کہ یہ دل دہلا دینے والا ہے، پاکستانیوں کو کرکٹ بہت پسند ہے اور ہم نے ملک میں کرکٹ کو واپس لانے کے لیے بہت محنت کی ہے۔شاداب خان نے کہا کہ پاکستان سٴْپر لیگ (پی ایس ایل) اور پاکستان کا دورہ کرنے والی دیگر ٹیمیں ہماری مہمان نوازی اور سیکیورٹی انتظامات کا ثبوت ہیں۔قومی کرکٹر نے کہا کہ ہم ملک میں کرکٹ واپس لانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دورہ پاکستان ختم کردیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں