پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز سے متعلق برطانوی ہائی کمیشن کے ملوث ہونے کی قیاس آرائیاں جھوٹی ہیں، کرسچن ٹرنر

ہفتہ 18 ستمبر 2021 00:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز منسوخ ہونے سے متعلق ٹویٹ میں کہاہے کہ پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز سے متعلق برطانوی ہائی کمیشن کے ملوث ہونے کی قیاس آرائیاں جھوٹی ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ یہ نیوزی لینڈ کے حکام کا فیصلہ تھا جو آزادانہ طور پر لیا گیا، میں جانتا ہوں کہ یہ پاکستان اور دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کے لیے ایک افسوسناک دن ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں