23 ستمبر سے شروع ہونے والے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں اسٹیڈیم میں شایقین کو داخلے کی اجازت دی جائیگی

شایقین کے لیے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ سیریز کے لیے لگائی گئی کرسیاں ہٹائی نہیں گئیں، ذرائع

پیر 20 ستمبر 2021 14:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) 23 ستمبر سے شروع ہونے والے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں اسٹیڈیم میں شایقین کو داخلے کی اجازت دی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کرکٹ مداحوں کے ساتھ مل کر اسٹیڈیم کی رونقیں بحال کرنا چاہتا ہے،پی سی بی دنیا کو دکھانا چاہتا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شایقین کے لیے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ سیریز کے لیے لگائی گئی کرسیاں ہٹائی نہیں گئیں۔

ذرائع کے مطابق اسٹیڈیم میں پچیس فیصد شایقین کو داخلے کی اجازت ہوگی،این سی او سی کی ہدایات پر اسٹیڈیم میں داخلے کے لئے شایقین کی تعداد 25 فیصد سے بڑھائی بھی جاسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی ایک دو روز تک اسٹیڈیم میں شایقین کے داخلے کا اعلان کردیگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں