نیشنل مینز اینڈ ویمنز بیچ تھروبال چمپئن شپ 15 اکتوبر سے شروع ہو گی

بدھ 22 ستمبر 2021 22:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) پاکستان تھروبال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل مینز اینڈ ویمنز بیچ تھروبال چمپئن شپ 15 اکتوبر سے کراچی میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ چمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور چمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی ٹیمیں حصہ لیں گی اور اس سلسلہ میں ملک بھر نو ٹیموں کو دعوت نامے بھیج دیئے گئے ہیں جن میں پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان نیوی، کلیگن، آغا خان یوتھ سپورٹس بورڈ ، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ بلوچستان، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان شامل ہیں۔

چمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز میٹنگ 14 اکتوبر کو ہوگی، یہ چمپئن شپ 17 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں میڈلز، ٹرافیاں اور اسناد تقسیم کئے جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں