کیوی ٹیم کے دورے کی منسوخی کیلئے دھمکی آمیز ای میل پر مقدمہ

جمعرات 23 ستمبر 2021 00:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورے کی منسوخی کے لیے دھمکی آمیز ای میل کرنے پر ایف آئی اے سائبر کرائمز میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق ای میل بھارت سے کی گئی اور ای میل کی آئی پی سنگاپور کی ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ کی درج ایف آئی آر میں کہاگیاکہ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ای میل کے ذریعے نیوزی لینڈ پولیس سے رابطہ کیا گیا، ای میل کرکے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔ایف آئی آر میں درج ای میل جس ڈیوائس سے منسلک ہے اس سے 14 دیگر ای میل اکاؤنٹس بھی جڑے ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق ای میل کی آئی پی سنگا پور سے نکلی ہے جہاں سے یہ بھارت سے جڑی ہوئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں