شوکت میموریل سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر ‘ پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند کی خصوصی شرکت

نوجوانوں کو کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیناچاہئے ،حکومت کی کوشش ہے نوجوان نسل کیلئے زیادہ سے زیادہ کھیلوں کیلئے مقابلے منعقد ہوں ،الطاف احمد شیخ

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 15:25

شوکت میموریل سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر ‘ پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند کی خصوصی شرکت
ملاکنڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) .ڈسٹرکٹ ملاکنڈمیں منعقدہ شوکت میموریل سپورٹس فیسٹول اختتام پذیر ہوگیا،فیسٹول میںفٹ بال،والی بال،بیڈمنٹن،باڈی بلڈنگ اور اتھلیٹکس کے مقابلے کھیلے گئے، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈی سی ملاکنڈ الطاف احمد شیخ نے پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کئے،اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وحیداللہ ،اسسٹنٹ کمشنر فواد خٹک ،پراجیکٹ ڈائریکٹر مردعلی مہمند،ڈی ایس اومحمدنوید،ایم پی اے پیر مصورکے بھائی اسالام خان،عادل خٹک،امجد خٹک،ضیا اللہ اورعزیر علی بھی موجود تھے،ضلعی انتظامیہ کی تعاون سے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمدنویدنے ضلع ملاکنڈمیں نوجوانوں کو کھیلوں جیسی مثبت سرگرمیوںکے مواقع فراہمی کیلئے شوکت میموریل کے نام سے تحصیل سخاکوٹ گرائونڈمیں فیسٹول کا انعقاد کیاجس میں بڑی تعدادمیں کھلاڑیوں نے اتھلیٹکس،بیڈمنٹن،والی بال،باڈی بلڈنگ اور فٹبال سمیت مختلف کھیلوں میں حصہ لیکر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ الطاف احمد شیخ نے کہاکہ نوجوانوں کو کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیناچاہئے کیونکہ اس سے صحت مندمعاشرہ تشکیل پانے میں مددملتی ہے حکومت کی بھی کوشش ہے کہ نوجوان نسل کیلئے زیادہ سے زیادہ کھیلوں کیلئے مقابلے منعقد ہوں ،انہوں نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد نوید کی کاوشوں کو بھی سراہااور کہاکہ انہوںنے سخاکوٹ،ملاکنڈ ،درگئی اور دوسرے علاقوں میںٹورنامنٹس منعقد کرانے میں مصروف ہیں جوکہ خوش آئند بات ہے،انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی وژن کے مطابق وزیر اعلی محمود خان کی ہدایت پر صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع ملاکنڈ میں بھی کھیلوں کے گرائونڈزبنائے جارہے ہیںجس سے یقینانئی نسل کی رہنمائی ہوگی اور کھیلوں کے شعبے میں پاکستان اور دنیامیں خیبر پختونخوااور پاکستان کانام روشن کرینگے،اس موقع پر ڈی سی ملاکنڈ الطاف احمد شیخ اور دوسرے حکام نے کرکٹ کھیلی،جس میںالطاف احمد شیخ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے چھکے اور چوکے لگائے ،اس سے قبل ڈپٹی کمشنر الطاف احمد شیخ اور دیگرحکا م نے گیمزمیں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں دیں اور مہمانان میںیادگاری شیلڈز تقسیم کئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں