چیف آف دی ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں شرکت کے بعد غیر ملکی کھلاڑیوں کی اپنے ممالک روانگی

پیر 18 اکتوبر 2021 12:38

چیف آف دی ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں شرکت کے بعد  غیر ملکی کھلاڑیوں کی    اپنے ممالک روانگی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2021ء) چیف آف دی ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ میں شرکت کے بعدغیر ملکی کھلاڑی  اپنے  ممالک   روانہ ہوگئے،پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ونگ کمانڈر ارمغان عزیز نے بتایاکہ ٹورنامنٹ بڑی کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا جس میں پاکستان سمیت نو ممالک کے مرد اور خواتین کھلاڑیوں  نے  اپنی، اپنی کیٹگریز میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

جن   ممالک  کے کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ میں شرکت  کی ان میں چیک جمہوریہ، مصر، انگلینڈ، فرانس، سربیا، ہانگ کانگ، روس،سپین اور سوئٹزرلینڈ شامل ہیں۔ مصر ی  کھلاڑیوں  نے  ٹورنامنٹ میں    کامیابی حاصل  کی جبکہ فرانس کے کھلاڑی دوسرے نمبر پر رہے۔ مردوں کے فائنل میں مصر کے مصطفی ال سرٹی نے فرانس کے آگست ڈسورڈ کو 1-3 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ خواتین کے فائنل میں مصر کی سلمی الطیب نے فرانس کی میری اسٹیفن  کو 0-3 سے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں