فاسٹ بولر عاکف جاوید کا کورونا ٹیسٹ دوسری بار مثبت آگیا

جمعرات 21 اکتوبر 2021 00:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) پاکستان شاہینز کے فاسٹ بولر عاکف جاوید کا کورونا ٹیسٹ دوسری بار مثبت آگیا۔ترجمان کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے روانگی سے قبل ٹیسٹ مثبت آنے پر عاکف جاوید کا نام سری لنکا جانے والی ٹیم سیواپس لے لیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ عاکف جاوید کو دورہ سری لنکا میں 3 ون ڈے میچوں میں شرکت کرنی تھی۔ترجمان پی سی بی نے بتایا کہ عاکف جاوید کا پہلا ٹیسٹ بلوچستان کی جانب سے کھیلتے ہوئے مثبت آیا تھا تاہم 10دن کی آئسو لیشن کے بعد عاکف جاوید کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا تھا۔ترجمان کے مطابق دو ٹیسٹ منفی آنے کے بعد روانگی سے قبل ان کا دوسری بار ٹیسٹ مثبت آگیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں