ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کھیلیں گے، شعیب اخترکی پیشگوئی

بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان سے بہتر ہے لیکن پاکستانی کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جارحانہ طرز کی کرکٹ کھیلیں گے، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 19:14

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کھیلیں گے، شعیب اخترکی پیشگوئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2021ء) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان سے بہتر ہے لیکن پاکستانی کھلاڑی جارحانہ مزاج کی کرکٹ کھیلیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے کیریئر کے دنوں میں پاکستان کے پاس بھارت سے بڑے کھلاڑی ہوا کرتے تھے، اب بھارت کے پاس شاندار کھلاڑی ہیں لیکن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پیشگوئی نہیں کی جا سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان سے بہتر ہے لیکن پاکستانی کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جارحانہ طرز کی کرکٹ کھیلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ کے میچوں میں بھارت نے پاکستان سے بہتر پریشرہینڈل کیا ہے، پاکستان، بھارت ناصرف ابھی کا بلکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل بھی کھیلیں گی۔ ٴْشعیب اختر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان کو بھارت سے زیادہ نیوزی لینڈ پر غصہ ہے۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments