بھارت کے خلاف شاندار فتح کے بعد تمام تر توجہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ پر ہے، بائولنگ کنسلٹنٹ قومی کرکٹ ٹیم ورنن فلینڈر

منگل 26 اکتوبر 2021 12:15

بھارت کے خلاف شاندار فتح کے بعد تمام تر توجہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ پر ہے، بائولنگ کنسلٹنٹ  قومی کرکٹ ٹیم ورنن فلینڈر
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2021ء) قومی ٹیم کے بائولنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈر نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف شاندار جیت کا حصہ ہونے پر خوشی ہے، ہمارا تمام تر فوکس نیوزی لینڈ کے خلاف میچ پر ہے، شاہین شاہ آفریدی شاندار سٹرائیک بائولر ہے، اسکی  بائولنگ میں تسلسل ہے۔ پیر کو ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کے بائولنگ کنسلٹنٹ نے کہا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف پہلے میچ میں پاکستان کی جیت بہت شاندار تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں فتح سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، اس کا ٹیم کو بہت فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف جیت سے اب آگے کا سوچنا ہے، ہمارا تمام تر فوکس نیوزی لینڈ کے خلاف میچ پر مرکوز ہے۔  ورنن فلینڈر نے بائولرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی شاندار سٹرائیک بائولر ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی کی بائولنگ میں تسلسل ہے، مجھے امید ہے کہ وہ اگلے میچز میں بھی اچھی بولنگ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حسن علی چیمپئن بائولر ہے، اس نے اچھی بولنگ کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں