بیٹے کو کہا تھا کہ بھارت کیخلاف ایسا کھیلے کہ دنیا داد دی: والد شاہین آفریدی

قوم اور ملک کی دعاؤں سے 29 سال بعد ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف فتح ملی ہے :ایاز خان

منگل 26 اکتوبر 2021 23:42

ٓاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بولر شاہین شاہ ا?فریدی کے والد ایاز خان بھی دنیا بھر کی طرح بیٹے کی بھارت کے خلاف شاندار پرفارمنس پر خاصے خوش ہیں۔ ایک انٹرویو میں شاہین شاہ ا?فریدی کے والد نے کہا کہ قوم اور ملک کی دعاؤں سے 29 سال بعد ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف فتح ملی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے بیٹے کو بھارت کے خلاف ایسی ہی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی تھی اور بھارت کے خلاف میچ سے 5 گھنٹے قبل بیٹے کو فون کرکے کہا تھا کہ کھیل میں ہار جیت تو ہوتی رہتی ہے لیکن بھارت کے خلاف ایسا کھیلنا ہے کہ دنیا داد دے اور شاہین نے وہ کردکھایا۔

شاہین کے والد نے اپنے انٹرویو میں بالخصوص قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی اور ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ شاہین کو ان کے بڑے بھائی ریاض ا?فریدی ٹپس دیتے ہیں۔ایاز خان نے شاہین کے نام پیغام میں کہا کہ میری نصیحت ہے شاہین بہتر اخلاقی رویہ اپنائیں اور جذبات پر قابو پائیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments