قومی کرکٹ ٹیم کی جیت اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کھیلوں کے لئے ایک محفوظ ملک ہے، منظور خان کاکڑ

بدھ 27 اکتوبر 2021 13:34

قومی کرکٹ ٹیم کی  جیت اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کھیلوں کے لئے ایک محفوظ ملک ہے، منظور خان کاکڑ
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2021ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سمندرپار پاکستانیز کے چیئرمین سینیٹر منظور خان کاکڑ نے  ٹی 20 ورلڈکپ مقابلوں میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہرانے والی قومی کرکٹ ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام اور بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں و کارکنوں کی جانب سےپاکستان کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کو شکست دینے پر تہہ دل سے  مبارک باد پیش کرتے ہوئےمستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا، سینیٹر منظور خان کاکڑ نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی  جیت اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کھیلوں کے لئے ایک محفوظ ملک ہے اور پاکستانی عوام کھیلوں سے بے انتہا محبت کرنے والی قوم ہے، انھوں نے بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کو شکست دینے پر پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں قوم کو کھیل کے میدان میں مزید کامیابی ملے گی۔


اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں