فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ گرلز نیٹ بال چمپئن شپ فوجی فائونڈیشن کالج فار گرلز نے جیت لی

جمعرات 28 اکتوبر 2021 12:34

فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ گرلز نیٹ بال چمپئن شپ فوجی فائونڈیشن کالج فار گرلز نے جیت لی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری کے زیر اہتمام کھیلی گئی فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ گرلز نیٹ بال چمپئن شپ فوجی فائونڈیشن کالج فار گرلز لالہ زار، راولپنڈی نے جیت لی جبکہ بحریہ کالج نیول انکروایج، اسلام آباد نے دوسری اور اے پی ایس، ہمایوں روڈ راولپنڈی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری کی ڈائریکٹر سپورٹس فوزیہ معروف نے بتایا کہ چمپئن شپ میں چھ ٹیموں نے حصہ لیا جن میں اے پی ایس، ہمایوں روڈ راولپنڈی، فوجی فائونڈیشن کالج فار گرلز لالہ زار راولپنڈی، آرمی پبلک سکول(ایف ڈبلیو او) راولپنڈی، بحریہ کالج نیول انکروایج،اسلام آباد، او پی ایف گرلز ایف ایٹ فور اسلام آباد اور اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز ایف سیون ٹو اسلام آباد کی شامل تھیں۔ انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ کے دوران اچھی کارکردگی دکھانے والی کھلاڑیوں کو فیڈرل بورڈ کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور منتخب ٹیم دسمبر میں اسلام آباد میں کھیلی جانے والی آل پاکستان انٹر بورڈ گرلز نیٹ بال چمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں