بین الصوبائی تھروبال چمپئن شپ 22 نومبر سے شروع ہو گی۔

جمعرات 28 اکتوبر 2021 12:34

بین الصوبائی تھروبال چمپئن شپ 22 نومبر سے شروع ہو گی۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) پاکستان تھروبال فیڈریشن، بلوچستان تھروبال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور بلوچستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے بین الصوبائی تھروبال چمپئن شپ 22 نومبر سے ایوب سٹیڈیم کوئٹہ میں شروع ہو گی۔ پاکستان تھروبال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں چمپئن شپ میں مردوں اور خواتین کے الگ الگ مقابلے منعقد ہونگے۔

(جاری ہے)

ان مقابلوں میں چھ مرد اور چھ خواتین کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں میزبان بلوچستان، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔ چمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ 21 نومبر کو شام چار بجے ہوگی جس میں چمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان کیا جائے گا۔ یہ چمپئن شپ 24 نومبر تک جاری رہے گی اور چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ پاکستان تھروبال فیڈریشن (ویمن ونگ)کی صدر فائزہ عامر نے بلوچستان تھروبال ایسوسی ایشن کی صدر مسں اختر خان اور جنرل سیکرٹری منظور احمد سرپرہ کی کوئٹہ میں بین الصوبائی تھروبال چیمپیئن شپ منعقد کروانے کی کوششوں اور کاوشوں کو سراہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں