بیٹا چھپ چھپ کر کرکٹ کھیلتا تھا ،والد حارث روف

بچپن سے کرکٹر بننا چاہتا تھا، لیکن ابو کہتے تھے کہ تمہارے پاس سفارش نہیں ہے اس لئے تمہارے لیے آگے جانا بہت مشکل ہے: فاسٹ باولر

جمعرات 28 اکتوبر 2021 18:41

بیٹا چھپ چھپ کر کرکٹ کھیلتا تھا ،والد حارث روف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2021ء) عالمی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں حارث رائوف نے 4 قیمتی وکٹیں لیں جس کے بعد تنقید کا نشانہ بنائے جانے والے حارث رئوف نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں اپنی شاندار پرفارمنس سے سب کو غلط ثابت کردیا ہے۔کرکٹر حارث رو?ف کی بہترین کارکردگی پر جب ان کے والدین سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ وہ حارث کے کرکٹ کھیلنے کے سخت خلاف تھے۔

ان کے والد نے اپنے ابتدائی حالات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ جو وقت ہمارا گزر گیا، اس پر اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہیں اللّٰہ تعالیٰ اور دے گا۔انہوں نے بتایا کہ حارث چھپ چھپ کر کرکٹ کھیلتا تھا کیونکہ میں کرکٹ کھیلنے کے سخت خلاف تھا لیکن حارث کا شوق دیکھتے ہوئے میں نے اسے ہدایت کی کہ کرکٹ کھیلنے کے ساتھ ساتھ تمہیں پاس بھی ہونا ہے اور وہ ہمیشہ پاس ہوتا رہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ حارث اپنی محنت اور قابلیت کی بنیاد پر ا?ج اس مقام پر پہنچا ہے اللہ اسے اور کامیابی عطا کرے۔دوسری جانب اپنے کیریئر کے حوالے سے حارث رو?ف نے بتایا کہ وہ بچپن سے چاہتے تھے کہ وہ ایک اچھے کرکٹر بن جائیں لیکن ابو کہتے تھے کہ تمہارے پاس سفارش نہیں ہے اس لئے تمہارے لیے ا?گے جانا بہت مشکل ہے۔خیال رہے کہ ا?ج حارث رو?ف ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی میں پاکستان ٹیم کے پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں