مظفرآباد ٹائیگرز کے مالک ارشد خان تنولی چیئرمین مظفرآباد ٹائیگرز کے عہدے سے علیحدہ ہوگئے

پیر 29 نومبر 2021 15:49

مظفرآباد ٹائیگرز کے مالک ارشد خان تنولی چیئرمین مظفرآباد ٹائیگرز کے عہدے سے علیحدہ ہوگئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) مظفرآباد ٹائیگرز کے مالک ارشد خان تنولی چیئرمین مظفرآباد ٹائیگرز کے عہدے سے علیحدہ ہوگئے،سابق چیئرمین مظفرآباد ٹائیگرز ارشد خان تنولی نے چیرمین کشمیر پریمئر لیگ کا عہدہ سنبھال لیا۔ارشد خان تنولی نے کشمیر پریمئر لیگ کے 35 فیصد شیئرز خریدے ہیں۔نو منتخب چیئرمن میں کے پی ایل ارشد خان تنولی نے کہاکہ مشکل وقت میں لیگ کے چیرمین کا عہدہ سنبھال رہا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوںے کہاکہ مظفرآباد ٹائیگرز کا چھوڑنا ایک مشکل فیصلہ تھا۔ ارشد خان تنولی نے کہاکہ مجھے معلوم ہے کہ لیگ کی چیئرمین شب پھولوں کے سیج ثابت نہیں ہوگی۔ارشد خان تنولی نے کہاکہ یقین دلاتا ہوں کشمیر پریمئر لیگ کا اگلہ سیزن پہلے سے زیادہ کامیاب ہوگا۔ صدر کے پی ایل عارف ملک نے کہاکہ ارشد خان تنولی کو لیگ میں خوش آمدید کہتے ہیں،امید ہے انکے آنے سے لیگ مزید کامیاب ہوگی۔انہوںنے کہاکہ مظفرآباد ٹائیگرز کے باگ دوڑ نئی انتظامیہ سنبھالے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments