سینیٹ کمیٹی کی شعیب اختر اور نعمان نیاز میں تلخ کلامی کی تحقیقات جلد نمٹانے کی ہدایت

منگل 30 نومبر 2021 00:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات نے مینیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی ) پاکستان ٹیلی ویڑن (پی ٹی وی) کو ہدایت کی ہیکہ شعیب اختر اور ٹی وی اینکرکے درمیان ہونے والے معاملے کی تحقیقات مکمل کریں۔چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل جاوید کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ایم ڈی سرکاری ٹی وی نے بتایا کہ شعیب اختر سے بدتمیزی کا معاملہ حل ہوگیا ہے، شعیب اختر کے ساتھ معاملہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔

(جاری ہے)

ایم ڈی سرکاری ٹی وی نے کہا کہ واقعے سے پی ٹی وی کو نقصان پہنچا،نعمان نیاز تاحال آف ائیرہیں، ریاستی ٹی وی چینل پر اینکرکو ایسا رویہ نہیں رکھنا چاہیے تھا، شعیب اختر کے پیش نہ ہونیکی وجہ سے تحقیقات تاحال نامکمل ہیں۔وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نیکہا کہ شعیب اختر کو ایک اور نوٹس دے کر تحقیقات مکمل کریں۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ شعیب اختر ہمارے لیجنڈ ہیں، انہیں تحقیقات میں شامل ہونا چاہیے، تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ کمیٹی میں پیش کریں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments

>