انڈر 19 ورلڈ کپ اور ایشیا کپ کیلئے قاسم اکرم کو پاکستان ٹیم کے کپتان مقرر

جمعہ 3 دسمبر 2021 00:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) انڈر 19 ورلڈ کپ اور ایشیا کپ کیلئے قاسم اکرم کو پاکستان ٹیم کے کپتان مقرر کر دیا گیا ،ایشیا کپ کا انعقاد امارات میں جبکہ ورلڈ کپ کا انعقاد ویسٹ انڈیز میں ہوگا،دونوں ایونٹز کیلئے پندرہ کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ شریک ہوگا، اسکواڈ کیساتھ دو ٹریولنگ ریزروز بھی شامل ہیں،اعجاز احمد ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے، راؤ افتخار باؤلنگ کوچ اور مہتشم رشید فیلڈنگ کوچ مقرر کر دیئے گئے ،تیمور اعظم ٹیم کے مینجر ہوں گے۔

(جاری ہے)

ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہی: قاسم اکرم کپتان، عبدالفصیح، عبدالواحد بنگلزئی، احمد خان، علی اسفند، ارحم نواب، اویس علی، فیصل اکرم، حسیب اللہہ (وکٹ کیپر)، عرفان خان نیازی۔ معاز صداقت، مہران ممتاز، محمد شہزاد، رضوان محمود اور ذیشان ضمیر شامل ہیں ،غازی غوری (وکٹ کیپر) اور محمد ذیشان ٹریولنگ ریزروز ہوں گے۔ اسپورٹ اسٹاف میں اعجاز احمد (ہیڈ کوچ)، راؤ افتخار انجم (باؤلنگ کوچ)، محتشم رشید (فیلڈنگ کوچ)، محمد جاوید (سٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ)، حافظ نعیم الرسول (فزیو تھرا پسٹ)، ولید احمد (اینالسٹمینجیر) شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں