آئی سی سی نے مین اورویمن پلیئر آف دی منتھ نومبر کے لیے کھلاڑی نامزد کر دیئے

منگل 7 دسمبر 2021 23:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مین اور ویمن پلیئر آف دی منتھ نومبر کے لیے کھلاڑی نامزد کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے پاکستان بیٹرعابد علی کو بھی نامزد کیا گیا ،ویمن پلیئر آف دی منتھ کے لیے پاکستان کی انعم امین پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد ہوئی ہیں، نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی اور آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر بھی نامزد ہیں۔ویمن پلیئر آف دی منتھ نومبر کی نامزدگیوں میں بنگلا دیش کی ناہیدہ اختر اور ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوزکا نام بھی شامل ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں