پاکستانی قوم پر رواں برس کرکٹ کا جنون سر چڑھ کر بولتا رہا

کرکٹ کا کھیل گوگل سرچزکے نتائج پر چھایا رہا جبکہ شعیب ملک کو بھی گوگل ویب سائٹ پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا

بدھ 8 دسمبر 2021 23:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) پاکستانی قوم پر رواں برس کرکٹ کا جنون سر چڑھ کر بولتا رہا میں کرکٹ کا کھیل گوگل سرچزکے نتائج پر چھایا رہا جبکہ شعیب ملک کو بھی گوگل ویب سائٹ پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق بین الاقومی سطح کا معروف اور موثر انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے 2021 کے دوران پاکستان میں مقبول ترین سرچز کی فہرست جاری کردی ہے گوگل کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں 2021 کے دوران ٹریفک میں انتہائی بلند پیش رفت نظر آئی گوگل کی فہرست میں کھیلوں، موویز، ڈراموں اور اینیمیٹڈ فلموں کی وسیع کیٹگریز شامل ہیں رواں سال پوری قوم کرکٹ کے جنون میں مبتلا رہی اور یہ کھیل گوگل سرچزکے نتائج پر چھایا رہا۔

رپورٹ کے مطابق 2021 کے لیے ٹاپ سرچز میں جنوبی افریقا اور انگلینڈکے ساتھ پاکستان کی کرکٹ سیریز شامل تھیں جن کے بعد آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ اور پاکستان سپر لیگ چھائے رہے۔

(جاری ہے)

گوگل کی فہرست میں انتہائی سرچ کیے جانے والے کھلاڑیوں میں تجربہ کار کرکٹر شعیب ملک ٹا پ پر رہے۔ اس سال کرکٹ چونکہ پاکستان میں انتہائی مقبول کھیل رہا، جارحانہ بلے باز آصف علی اور بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے فخر زمان نے سرچ انجن کی ٹاپ کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی جب کہ دیگر پاکستانی کھلاڑی بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments