شہدائے ایف سی فور ڈسٹرکٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل الندیم فٹبال ٹیم نے اپنے نام کرلیا

بدھ 8 دسمبر 2021 23:55

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) شہدائے ایف سی فور ڈسٹرکٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل الندیم فٹبال ٹیم نے اپنے نام کرلیا۔ فٹبال ٹورنامنٹ کے مہمان خاص انٹرنیشنل فٹبال کھلاڑی کیپٹن شاہد احمد تھے تفصیلات کے مطابق ایف سی بلوچستان کے زیرنگرانی آرگنائزر منیر احمد رند،ڈپٹی آرگنائزر شبیر احمد کے گزرشتہ شام گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کے گرانڈ میں شہداے ایف سی فور ڈسٹرکٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا شاندار فائنل میچ کھلایا گیا۔

فائنل میچ میں الندیم اور ینگ گشکوری کے مابین کانٹے دار مقابلہ ہوا۔ شاندار میچ کا فائنل الندیم فٹبال کلب نے اپنے نام کرلیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ بوائز ڈگری کالج کے گرانڈ میں ہوا۔ فائنل میچ کے مہمان خاص انٹرنیشنل فٹبال کا کھلاڑی کیپٹن شاہد احمد تھے۔

(جاری ہے)

مہمان خاص کا ٹورنامنٹ کمیٹی نے بھرپور استقبال کرتے ہوے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی۔

مہمان خاص کے آتے ہی گرانڈ میں موجود تماشائیوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور فائنل میچ کو مہمان خاص نے چار چاند لگا دئیے۔ فائنل میچ میں ضلعی معتبرین سمیت تماشائیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ٹورنامنٹ میچ میں کمینٹری کے فرائض سپورٹس دوست غلام مرتضی خجک،ماسٹر عبدالنبی اور مقبول باروزئی سرانجام دے رہے تھے جو کہ وقتا فوقتا کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کر رہے تھے۔

شاندار میچ کے آخر میں مہمان خاص نے اپنے خطاب میں جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمت ہارنے سے کھلاڑی مایوس ہوتا ہے اور کھیل سے محبت ختم ہوجاتی ہے۔ ہارنے والی ٹیم آج کا دن اپنی جیت سمجھیں ہمت نہ ہاریں اگلی بار محنت کریں انشااللہ جیت آپ کی ہوگی۔ فائنل میچ کے آخر میں مہمان خاص اور ٹورنامنٹ آرگنائزر نے معززین اور کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں