انٹرنیشنل روپ سکیپنگ کوچنگ کورس 17 دسمبر سے شروع ہو گا

جمعرات 9 دسمبر 2021 14:01

ْ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن کے زیراہتمام یوایس اے انٹرنیشنل روپ سکیپنگ آرگنائزیشن اور ایشین روپ سکیپنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے انٹرنیشنل روپ سکیپنگ کوچنگ کورس 17 دسمبر سے شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن کے صدر مقبول آرائیں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کورس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور کورس کا انعقاد کراچی اور لاہور میں کیا جائے گا۔

ایک، ایک روزہ کورس17 دسمبر کو وہیل کالج کراچی اور 18 دسمبر کو سٹی سکول کراچی میں منعقد ہوگا جبکہ دو روزہ کورس 21 اور 22 دسمبر کو سٹی سکول ڈی ایچ اے لاہور میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کورس میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی، کوچز اور تعلیمی اداروں کے ٹیچرز اپنی رجسٹریشن ای میل[email protected]یا فون نمبر03213077577 کے ذریعے 15 دسمبر سے قبل کروا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں