اعصام الحق قریشی آسٹریلین اوپن ٹینس مینز ڈبلز مقابلوں میں قسمت آزمائی کریں گے

پیر 17 جنوری 2022 14:22

اعصام الحق قریشی آسٹریلین   اوپن ٹینس مینز ڈبلز  مقابلوں میں قسمت آزمائی کریں گے
میلبورن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 جنوری 2022ء) پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی رواں سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں  میں قسمت آزمائی کریں گے۔ میگا ایونٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے لئے پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی کے ساتھ  قزاخستان کے الیگزینڈرنیڈووایسوف کو ان کا جوڑی دار بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کے مشہور شہر میلبورن میں آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ شروع ہو چکا ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے قزاخستان کے جوڑی دار الیگزینڈرنیڈووایسوف مینز ڈبلز مقابلوں میں قسمت آزمائی کریں گے اور ان کا مینز ڈبلز مقابلوں میں پہلا میچ فرانسیسی جوڑی کے خلاف ہوگا۔ فرانسیسی ٹیم نیکولس مہوٹ اور فابرائس مارٹن پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments