روڈ سائیکلنگ چمپئن شپ 31 جنوری سے گوادر میں شروع ہوگی

چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے

منگل 18 جنوری 2022 13:48

روڈ سائیکلنگ چمپئن شپ 31 جنوری سے گوادر میں شروع ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام روڈ سائیکلنگ چمپئن شپ 31 جنوری سے گوادر میں شروع ہوگی۔گذشتہ روز سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایونٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ایونٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی سینئر اور جونیئر کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں فیڈریشن سے منسلک تمام متعلقہ اداروں، صوبائی اور ریجنل ایسوسی ایشنز کو ایونٹ میں شرکت کے دعوت نامے بھیج دیئے گئے ہیں جن میں پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز، پی او ایف واہ، پنجاب،سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں شرکت کے لئے سائیکلسٹ 28 جنوری کو گوادر پہنچیں گے اور چمپئن شپ 3 فروری تک جاری رہے گی۔

چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ سید اظہر شاہ نے کہا کہ چمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ اپنے، اپنے علاقوں میں جاری ہیں جن کو کوچز جدید اور اعلی تربیت دے رہے ہیں اور کھلاڑی بھی تربیتی کیمپوں میں بھرپور محنت کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں