واپڈا کے فٹ بالرز رانا محمد سلیم اور رانا مقصود احمد کی والدہ انتقال کر گئیں

منگل 18 جنوری 2022 13:48

واپڈا کے فٹ بالرز رانا محمد سلیم اور رانا مقصود احمد کی والدہ انتقال کر گئیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) اسلام آباد واپڈا (ایسکو) کے فٹ بالرز رانا محمد سلیم (سیمی) اور رانا مقصود احمد کی والدہ محترمہ گذشتہ روز ٹھیکری والا، فیصل آباد میں انتقال کرگئیں۔

(جاری ہے)

ان کی وفات پر ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم کے چیف ایگزیکٹو رائے انتخاب علی، صدر رانا محمد اشرف خان اور اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن کے صدر رانا تنویر احمد کے علاوہ فٹ بال تنظیموں کے عہدیداروں اور فٹ بالروں کی کثیر تعداد نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments