پاکستان پروفیشنل باکسنگ لیگ سے پاکستانی باکسرز کو عالمی سطح پر پذیرائی ملے گی،نعمان شاہ

ہفتہ 22 جنوری 2022 00:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2022ء) سیکٹری پاکستان پروفیشنل باکسنگ لیگ سید نعمان شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پروفیشنل باکسنگ لیگ کے ذریعے پاکستانی باکسرز کو عالمی سطح پر پذیرائی ملے گی۔ پاکستان پروفیشنل باکسنگ لیگ کے تحت ایریبین سی ٹائٹل کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں پاکستان کے باکسر مظفر خان اور افغانستان کے باکسر آغا سمیر کے وزن کا تعین کیاگیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید نعمان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مین ٹائٹل فائٹ سے قبل چار نمائشی فائٹس ہوں گی پاکستان پروفیشنل باکسنگ لیگ جو این سی او سی جی جانب سے این او سی مل گئی ہے تاہم کورونا کے باعث تماشائی پاکستان پروفیشنل باکسنگ لیگ کی فائٹس کو نہیں دیکھ سکیں گے پاکستان پروفیشنل باکسنگ لیگ کے زریعے پاکستانی باکسرز کو عالمی سطح پر پذیرائی ملے گی۔ اس موقع پر اولمپک میڈلسٹ باکسر سید حسین شاہ نے کہاکہ پاکستان میں باکسنگ کو فروغ ملیگی اور امید ہے پاکستان ایک دہائی تک باکسنگ میں عروج حاصل کرلیگا،پاکستان اور افغانستان کا مین باکسنگ مقابلہ 22 جنوری کو پاکستان سپورٹس بورڈ کے لیاقت جمنیزم میں ہوگا۔۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں