کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی ایچ بی ایل پی ایس ایل میں جمعہ کو آمنے سامنے ہوں گے

جمعرات 27 جنوری 2022 15:36

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی ایچ بی ایل پی ایس ایل میں   جمعہ کو آمنے سامنے ہوں گے
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 جنوری 2022ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے زیر اہتمام ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)  کے ساتویں ایڈیشن  میں (کل) جمعہ کو ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاور پشاورزلمی  کی ٹیمیں نیشنل سٹیڈیم کراچی میں نبرد آزما ہوں گی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کریں گے جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم کی کمان فاسٹ بائولروہاب ریاض سنبھالیں گے۔

(جاری ہے)

این سی او سی کی ہدایات کے مطابق لیگ کے کراچی میں کھیلے جانے والے میچز میں 25 فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی ۔ پی ایس ایل کے تیسرے روز ٹورنامنٹ کا پہلا ڈبل ہیڈر کھیلا جائے گا۔ جہاں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں دن کی روشنی میں جبکہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں رات کوبرقی قمقموں کی روشنی میں مدمقابل آئیں گی۔پی ایس ایل کے مجموعی طورپر 15 میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔فائنل سمیت دوسرے مرحلے میں شامل 19میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments