آل پاکستان عبدالرراق آرائیں رمضان المبارک فلڈ لائٹ روک بال ٹورنامنٹ اپریل میں کھیلاجائے ہوگا

ہفتہ 29 جنوری 2022 00:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) سندھ روک بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور پاکستان روک بال فیڈریشن کے تعاون سے آل پاکستان عبدالرراق آرائیں رمضان المبارک فلڈ لائٹ روک بال ٹورنامنٹ 24 اپریل سے منی سپورٹس کمپلیکس ناظم آباد کراچی میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان روک بال فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل امہ لیلیٰ کلثوم رانا نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں جس میں شرکت کیلئے ملک بھر سے مختلف ٹیمیں حصہ لیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی ٹیمیں اپنی ، اپنی رجسٹریشن 20 اپریل تک کروا سکتی ہیں۔22 اپریل کو ٹورنامنٹ کے ڈراز اور قوانین کا اعلان کیا جائیگا۔یہ ٹورنامنٹ ہرسال رمضان المبارک میں منعقد کروایا جاتا ہے۔ ٹورنامنٹ 27 اپریل تک جاری رہے گا ۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، اسناد، میڈلز کے علاوہ دیگر انعامات سے نوازا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں