محمد عباس کا ہیمپشائر کاؤنٹی کے ساتھ پھر معاہدہ

محمد عباس کائونٹی چیمپئن شپ کے آغاز میں کم از کم پہلے دو ماہ کے لیے دستیاب ہوں گے

ہفتہ 29 جنوری 2022 00:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر محمد عباس کا انگلش کائونٹی ہیمپشائر کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے۔ہیمپشائر کائونٹی نے اعلان کیا ہے کہ محمد عباس کائونٹی چیمپئن شپ کے آغاز میں کم از کم پہلے دو ماہ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

حالیہ معاہدے کے بعد محمد عباس مسلسل دوسری مرتبہ ہیمپشائر کی جانب سے کھیلیں گے، اس حوالے سے فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ہیمپشائر کاؤنٹی کو دوبارہ جوائن کرنے پر خوش ہوں۔انہوں نے کہا کہ مجھے گزشتہ برس بھی ہیمپشائر کی جانب سے کھیلنا اچھا لگا تھا، مجھے امید ہے کہ کاؤنٹی کی جانب سے اچھے کھیل کا مظاہرہ کروں گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں