پاکستان چک بال فیڈریشن نے محسن جمیل بیگ کو آئندہ چار سال کیلئے چیئرمین منتخب کرلیا

ہفتہ 21 مئی 2022 23:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2022ء) پاکستان چک بال فیڈریشن نے محسن جمیل بیگ کو آئندہ چار سال کیلئے چیئرمین منتخب کرلیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں منعقدہ جنرل کونسل کے اجلاس جس میں چاروں صوبوں، اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے نمائندوں نے شرکت کی نے محسن جمیل بیگ کے علاوہ باسط شکیل ہاشمی کو صدر جبکہ عمانوایل اسد کو سیکرٹری جنرل منتخب کیا ہے ۔اجلاس میں چک بال کے حوالے سے مختلف ایونٹس کے انعقادپر بھی غور کیاگیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں