پاکستان اور سری لنکا کی خواتین ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا

بدھ 25 مئی 2022 14:10

پاکستان اور  سری لنکا کی خواتین ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2022ء) پاکستان اور سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل( جمعرات کو )ساوتھ اینڈ کلب کرکٹ سٹیڈیم، کراچی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی خواتین ٹیم کو مہمان ویمن ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں اآئی لینڈرز خواتین ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

سری لنکا کی ویمن کرکٹ ٹیم ان دنوں پاکستان کے دورہ پر ہے ، اس دوران آئی لینڈرز ٹیم پاکستان کے خلاف تین ٹی 20 اور تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ سری لنکن ٹیم کی قیادت چماری اتھاپتھو کر رہی ہیں جبکہ پاکستان خواتین ٹیم کو بسمہ معروف لیڈ کر رہی ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 28 مئی کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے میچز بالترتیب یکم،3 اور 5 جوں کو کھیلے جائیں گے۔ دونوں سیریز کے میچز سائوتھ اینڈ کلب کرکٹ سٹیڈیم، کراچی میں شیڈول ہیں۔\932

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں