وزیرا علیٰ بلوچستان انسپکشن ٹیم کے سیکرٹری کا اپنی ٹیم کے ہمراہ زیر تعمیر سائیکلنگ ویلڈرم کا دورہ

بدھ 6 جولائی 2022 17:51

وزیرا علیٰ بلوچستان انسپکشن ٹیم کے سیکرٹری کا اپنی ٹیم کے ہمراہ  زیر تعمیر سائیکلنگ ویلڈرم کا دورہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2022ء) بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کی دعوت پروزیرا علی بلوچستان انسپکشن ٹیم کے سیکرٹری ظفر علی بخاری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ایوب اسٹیڈیم میں زیر تعمیر سائیکلنگ ویلڈرم کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر ایاز خان اور جنرل سیکرٹری جان عالم نے ظفر علی بخاری کو ایوب اسٹیڈیم میں زیر تعمیر سائیکلنگ ویلڈرم کا دورہ کروایااور زیر تعمیرسائیکلنگ اسٹیڈیم کے بارے میں بتایا،وزیرا علی بلوچستان انسپکشن ٹیم کے سیکرٹری ظفر علی بخاری نے سائیکلنگ ویلڈرم کا باریک بینی سے جائزہ لیا اسٹرکچر کو جانچا اور کام کے معیار کا معائنہ کیا، سائیکلنگ ویلڈرم اسٹرکچر دیکھ کرظفر علی بخاری نے اسی وقت محکمے کے ایکسین کو بلایا اور صورت حال کی وضاحت طلب کی، بی اینڈ آر کے ایکسئین نے اسٹیڈیم کے رکے ہوئے کام کے حوالے سے بتایا اور تفصیلی رپوٹ عید کے بعد پیش کرنے کی درخواست کی، ظفر علی بخاری نے اس موقع پر کہا کہ یہ ملک کا دوسراسائیکلنگ کا اسٹیڈم ہے کہ جو کوئٹہ میں بننے جا رہا ہے، مگر اسٹیڈیم کا کا م بند پڑا ہے، ہماری بھر پور کوشش ہو گی کہ ہم اس سائیکلنگ کے اسٹیڈیم کے کام کو دوبارہ سے شروع کریں اور اس صوبے میں کھیلوں کے لئے زیادہ سے زیادہ گراؤنڈ اور سہولیات فراہم کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں