پاکستان سپورٹس بورڈ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تمام عہدیداروں کو ان کی مدت ختم ہونے پر ڈی نوٹیفائی کر دیا

جمعرات 7 جولائی 2022 22:15

پاکستان سپورٹس بورڈ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تمام عہدیداروں کو ان کی مدت ختم ہونے پر ڈی نوٹیفائی کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2022ء) پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے تمام عہدیداروں کو ان کی مدت ختم ہونے پر ڈی نوٹیفائی کر دیا۔جمعرات کو پاکستان سپورٹس بورڈ پی ایس بی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن پی ایچ ایف کا الیکشن 15 مئی2018 کو ہوا تھاجس میں چار سال کی مدت کے لئے عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

بریگیڈیئر (ر) محمد خالد سجاد کھوکھر پی ایچ ایف کے صدر، اولمپیئن شہباز احمد سینئر سیکرٹری جنرل اور محمد اخلاق خزانچی منتخب ہوئے۔آصف باجوہ کو شہباز احمد کے استعفیٰ کے بعد 2019 میں دوسری مدت کے لئے سیکرٹری جنرل نامزد کیا گیا تھا جس کی میعاد 14مئی2022 کو دیگر عہدیداروں کے ساتھ ختم ہو چکی ہے۔عہدیداروں کی مدت 14مئی-2022 کو ختم ہو چکی ہے اور دو ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود پی ایچ ایف کی جانب سے کوئی انتخابی نوٹس/شیڈول جاری نہیں کیا گیا جو کہ قومی اسپورٹس پالیسی 2005 کی خلاف ورزی ہے لہذٰاپی ایس بی تمام عہدیداروں کو ان کی میعاد ختم ہونے پر فوری طور پر عہدوں سےڈی نوٹیفائی کرتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں