پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان آخری ایک روزہ میچ (پرسوں) کھیلا جائیگا

جمعہ 19 اگست 2022 15:29

پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان آخری ایک روزہ میچ (پرسوں) کھیلا جائیگا
روٹر ڈیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2022ء) پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان آخری ایک روزہ میچ (پرسوں)21 اگست توار کو کھیلا جائے گا، پاکستان کو میزبان ٹیم پر 2-0کی برتری حاصل ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیدر لینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری میچ (کل)21اگست اتوار کو کھیلا جائیگا ۔خیال رہے کہ تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں پاکستان کو 0-2 کی برتری حاصل ہے، پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو 16 رنز سے شکست دی تھی۔دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے میزبان نیدرلینڈز کو 7 وکٹوں سے شکست دی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں