اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںپی سی بی کے زیراہتمام پینٹینگولر کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ پرسوں کراچی ..

پی سی بی کے زیراہتمام پینٹینگولر کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ پرسوں کراچی میں شروع ہوگا ،

ملک بھر سے 5ٹیمیں حصہ لینگی ،ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پینٹینگولر کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ (پرسوں) بدھ سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شروع ہو گا۔

(خبر جاری ہے)

طے شدہ شیڈول کے مطابق یہ ایونٹ ملتان میں کھیلا جانا تھا تاہم خراب موسم کے باعث اسے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایونٹ میں ملک بھر سے پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، فیڈرل ایریاز اور خیبرپختونخوا شامل ہیں۔ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔



اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں