نیشنل گیمز کے ٹینس کے مینز سنگلز ایونٹ میں پاکستان واپڈا کے عقیل خان نے کامیابی حاصل کر کے سونے کا تمغہ جیت لیا

پیر 29 مئی 2023 16:01

نیشنل گیمز کے ٹینس کے مینز سنگلز ایونٹ میں پاکستان واپڈا کے عقیل خان نے کامیابی حاصل کر کے سونے کا تمغہ جیت لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2023ء) نیشنل گیمز کے ٹینس کے مردوں کے سنگلز ایونٹ میں پاکستان واپڈا کے عقیل خان نے کامیابی حاصل کر کے سونے کا تمغہ جیت لیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلے گئے فائنل میچ میں پاکستان واپڈا کے عقیل خان نے پاکستان آرمی کے حذیفہ عبدالرحمن کو 5-7 اور 1-6 سے شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کر لیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں