پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کا چوتھے ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان

منگل 12 نومبر 2024 23:16

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کا چوتھے ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2024ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی )نے چوتھے ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کی منظوری سے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں بی ون کیٹگری کے 6 بی ٹو کیٹگریز کے 6 اور بی تھری کیٹگری میں 4کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بی ون کھلاڑیوں میں ظفر اقبال محمد ادریس سلیم،محمد شاہ زیب،فخر عباس، محمد آصف اور محمد سلیمان ،بی ٹو کیٹگریز میں نثار علی کپتان، بدر منیر، بابر علی، نعمت اللہ ہارون خان اور محمد صفدر جبکہ بی تھری کیٹیگری میں کامران اختر ،اکمل حیات ناصر، طلحہ اقبال اور مطیع اللہ شامل ہے۔ورلڈ کپ کے لئے پی بی سی سی نے تین ریزرو کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے جس میں بی ون کیٹگری میں محمد ایاز ، بی ٹو میں معین اسلم جبکہ بی تھری کے محمد راشد شامل ہے ۔

اسی طرح ورلڈ کپ میں پانچ آفیشلز بھی قومی ٹیم کے ہمراہ ہوں گے جس میں محمد جمیل ہیڈ کوچ ،مسعود جان کوچ ،طاہر محمود بٹ ٹرینر، ملک ابرار حسین ٹیم منیجر اور نوید حسین عباسی اسسٹنٹ ٹیم منیجر شامل ہیں۔ ورلڈ ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ کپ 21 نومبر سے تین دسمبر تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں