اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںاکبر میموریل سیون اے سائیڈ فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 8 جولائی سے شروع ..

اکبر میموریل سیون اے سائیڈ فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 8 جولائی سے شروع ہوگا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) اکبر فٹ بال کلب اسلام آباد کے زیراہتمام اکبر میموریل سیون اے سائیڈ فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 8 جولائی سے ٹی اینڈٹی جی ایٹ فٹ بال گراؤنڈ، اسلام آباد میں شروع ہوگا، آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ ٹورنامنٹ سولہ ٹیمیں شرکت کریں گی اور ٹورنامنٹ ناک آؤٹ سسٹم پر کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 10 جولائی اور فائنل میچ 11 جولائی کو کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی ٹیموں کے عہدیدار آرگنائزنگ سیکرٹری محمد رمضان فون نمبر 0334-8333000پر رابطہ کریں۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں