اکبر میموریل فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ پرسوں شروع ہوگا

پیر 6 جولائی 2015 11:19

اکبر میموریل فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ پرسوں شروع ہوگا

اسلام آباد ۔ 06 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) اکبر فٹ بال کلب اسلام آباد کے زیراہتمام اکبر میموریل سیون اے سائیڈ فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ بدھ سے ٹی اینڈٹی جی ایٹ فٹ بال گراؤنڈ، اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں 24 ٹیمیں شرکت کریں گی اور ٹورنامنٹ ناک آؤٹ سسٹم پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 10 جولائی اور فائنل میچ 11 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں