اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںجشن آزادی کے موقع پرملک بھر میں تھرو بال کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے ..

جشن آزادی کے موقع پرملک بھر میں تھرو بال کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا، مقبول آرائیں

اسلام آباد ۔ 06 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) جشن آزادی کے موقع پر14 اگست کو پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام ملک بھر میں تھرو بال کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

(خبر جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری مقبول آرائیں نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر مرد اور خواتین ٹیموں کے درمیان نمائشی میچز کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد، حیدرآباد اور فیصل آباد میں ہونگے، جس کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں