اعصام الحق کی انڈونیشیا کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کے دوسرے راؤنڈ میں شرکت کی تصدیق

پیر 6 جولائی 2015 12:42

اعصام الحق کی انڈونیشیا کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کے دوسرے راؤنڈ میں شرکت کی تصدیق

اسلام آباد ۔ 06 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) پاکستانی بین الاقوامی ٹینس سٹار اعصام الحق نے انڈونیشیا کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی کے دوسرے راؤنڈ میں شرکت کی تصدیق کردی ہے وہ لندن سے براہ راست جکارتہ میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

(جاری ہے)

قومی ٹینس سٹار اور پاکستانی نمبر ون عقیل خان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اعصام الحق نے گھٹنے کی انجری سے نجات پائی ہے اور وہ ڈیوس ٹائی میں ڈبلز مقابلوں میں اپنے پارٹنر عقیل خان کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اعصام الحق ٹائی میں شرکت کے لئے لندن سے براہ راست جکارتہ پہنچے گا جبکہ دوسرا کھلاڑی سمیر افتخار بھی امریکہ سے براہ راست جکارتہ جائیں گے۔ دریں اثناء دو قومی کھلاڑی عقیل خان‘ عابد علی اکبر اور نان پلینگ کیپٹن حمید الحق اسلام آباد سے انڈونیشیا کے لئے روانہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی کا دوسرا راؤنڈ 14 سے 16 جولائی تک انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں کھیلی جائے گی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں