اسلام آباد سپورٹس بورڈ نے قائد اعظم بین الصوبائی گیمز میں شرکت کیلئے تیاریاں شروع

جمعرات 21 جنوری 2016 12:15

اسلام آباد سپورٹس بورڈ نے قائد اعظم بین الصوبائی گیمز میں شرکت کیلئے تیاریاں شروع

اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 جنوری۔2016ء) اسلام آباد سپورٹس بورڈ نے قائد اعظم بین الصوبائی گیمز میں شرکت کیلئے تیاریاں شروع ہوگئیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد سپورٹس بورڈ کے سیکرٹری محمد اصغر نیازی نے گذشتہ روز گیمز کے حوالے سے اسلام آباد سپورٹس بورڈ کی نمائندگی کرنے والی ٹیموں کے نمائندوں کے ایک اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قائداعظم بین الصوبائی گیمز 4 اپریل سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگی جس میں اسلام آباد سپورٹس بورڈ کا کھیلوں کا دستہ بھر پور طریقے سے شرکت کرے گا۔

اجلاس میں فٹ بال، ہاکی، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، باکسنگ، کراٹے، ریسلنگ، اتھلیٹکس، جوڈو، تائیکوانڈو، سکوائش، لان ٹنیس اور والی بال کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اصغر نیازی نے کہا کہ کھیلوں کی ٹیموں اور تربیتی کیمپس کی تیاری کے سلسلہ میں آئندہ اجلاس 25 جنوری کو ہوگا جس کی صدارت اسلام آباد سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر سپورٹس محمد علی کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں