مارگلہ فیسٹیول کے تحت بیڈمنٹن ٹورنامنٹ پرسوں اسلام آباد میں شروع ہوگا

بدھ 8 فروری 2017 11:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے زیر اہتمام اسلام آباد میں جاری مارگلہ فیسٹیول کے تحت بیڈمنٹن ٹورنامنٹ پرسوں جمعہ سی پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے ردھم ہال میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کیلئی تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے کے حکام کے مطابق اسلام آباد کے میئر و چیئرمین سی ڈ ی اے شیخ انصر عزیز کی ہدایت پر اسلام آباد میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ 10 سی13 فروری تک جاری رہے گا۔

10 فروری کو بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب منعقد ہو گی۔ اس ٹورنامنٹ میں اسلام آباد سے تقریباً ایک سو کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری سی ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل غلام سرور سندھو ہیں۔ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں مرد و خواتین کے سنگل اور ڈبل میچ کھیلے جائیں گے۔ بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب 13 فروری کو ہو گی جس میں ٹورنامنٹ کی مختلف کیٹیگریز کے فاتح کھلاڑیوں کو انعامات دیئے جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں