ایتھلیٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کل سپورٹس کمپلیکس میں 100میٹر ریس کے مقا بلے منعقد ہوں گے

بدھ فروری 16:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 فروری2017ء)ایتھلیٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کل جمعرات کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں 100میٹر ریس کے مقابلہ جات منعقد ہوں گے جس میں بوائز کیلئے 4-19-4-16-4-13اوراوپن مقابلہ جات جبکہ لڑکیوں کیلئے 4-16اور اوپن ہیں ۔

(جاری ہے)

پہلی تین پوزیشن کیلئے بالترتین1500روپے ،1000روپے اور500روپے انعام جبکہ تمام شرکاء کیلئے سرٹیفکیٹ ہوگا ۔ پوزیشن ہولڈر مورخہ23مارچ2017کو کراچی میں گرینڈ مقابلے مین شرکت کے اہل ہوں گے ۔ جنرل سیکرٹری اسلام آباد ایتھلیٹس ایسوسی ایشن مختار الحق کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کے طلبہ وطالبات اور پروفیشنل ایتھلیٹ اس مقابلہ میں حصہ لیں گے جس سے ایتھلیٹس کا ٹیلنٹ تلاش کرنے میں مدد ملے گی ۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments